جامعہ ام کلثوم للبنات
دور دراز علاقوں کی طالبات کو دینی تعلیم فراہم کرنے والا رہائشی ادارہ۔ فی الحال 250 طالبات زیرِ تعلیم، جن میں 200 رہائش پذیر ہیں۔
جامعہ ام کلثوم للبنات دور دراز کی طالبات کو دینی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ الحمد للہ اس ادارے سے سینکڑوں طالبات تعلیم حاصل کر چکی ہیں اور فی الحال تقریباً 250 طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ جن میں سے تقریباً 200 بچیاں مدرسہ میں ہی رہائش پذیر ہیں، جن کے لیے قیام و طعام اور علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم کا بندوبست ہے۔
الحمد للہ ان شعبہ جات سے 2013ء سے لے کر 2025ء تک تقریباً 700 طالبات تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔
ادارے کے ذمہ: قیام · طعام · علاج معالجہ. یہ اخراجات مکمل طور پر اہلِ خیر کے تعاون سے پورے ہوتے ہیں۔
6,500 روپے ماہانہ سے ایک بچے کی تعلیم، خوراک اور رہائش ممکن ہے
کسی طالب علم کی کفالت کریں، سبیلِ آب میں حصہ ڈالیں، یا مسجد میں تعاون کریں۔ ہر روپیہ امانت ہے۔