جامعہ ام کلثوم للبنات کے شعبہ جات سے 2013ء سے لے کر 2025ء تک تقریباً 700 طالبات تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔
الحمد للہ جامعہ ام کلثوم للبنات کے شعبہ جات سے 2013ء سے لے کر 2025ء تک تقریباً 700 طالبات تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔
فی الحال تقریباً 250 طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے تقریباً 200 بچیاں مدرسہ میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ رہائشی طالبات کے لیے قیام و طعام اور علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم کا بندوبست ہے۔
جامعہ کے تحت چھ شعبہ جات خدمت سر انجام دے رہے ہیں: درسِ نظامی، دراساتِ دینیہ، حفظ، ناظرہ و تجوید، ترجمہ تفسیر کورس اور شعبہ خطاطی۔